ترکیہ انٹیلیجنس نے موساد کی آٹھ سالہ محنت پر پانی پھیر دیا
- 24, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: آج سے تقریباً آٹھ سال قبل 2015 یا2016 میں غزہ کے ایک ہیکر نے اسرائیل کے سب سے طاقتور ایئر ڈیفینس سسٹم آئرن ڈوم کو ہیک کر لیا تھا انہی دنوں غزہ کی طرف سے کئی میزائلیں بھی اسرائیل پر داغی گئی تھیں لیکن آئرن ڈوم بند ہونے کی وجہ سے اسرائیل میں بہت تباہی مچی تھی اور اسرائیل کو ذلت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا اس ذلت اور رسوائی کا بدلہ لینے کیلیے اسرائیل اس ہیکر کو ڈھونڈ رہا تھا لیکن اس خطرناک ہیکر کو تلاش کرنے میں اسرائیلی انٹیلیجنس کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں اور 2020 میں یہ خبر سامنے آئی کہ غزہ کا وہ ہیکر غزہ سے استنبول چلا گیا ہے۔
اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد اب تک اس ہیکر کو تلاش کر رہی تھی اور اس ہیکر کو ٹریک کرتے کرتے اسرائیل کے کئی کارکنان استنبول پہننچ گۓ لیکن اس سے پہلے کہ اسرائیل کے کارندے اس ہیکر کو گرفتار کرتے الٹا اسرائیل کو لینے کے دینے پر گۓ اور ترکیہ کی انٹیلیجنس نے موساد کے چاروں کارندوں کو گرفتار کر لیا اور موساد کی آٹھ سال کی کوششوں کو ترکیہ انٹیلیجنس نے فیل کر دیا۔
تبصرے