بھارت کے ساتھ امریکہ نے بھی وہی کام کیا جو دو ماہ قبل کینیڈا نے کیا تھا

بھارتی حکومت

نیوز ٹوڈے:   بھارت کے ساتھ امریکہ نے بھی ایسا ہی کیا ہے جیسا کہ دو ماہ قبل بھارت کے ساتھ کینیڈا نے کیا تھا کینیڈا میں خالصتان تحریک کے دو رہنماؤں کے قتل کا الزام بھارت کی خفیہ ایجنسی را پر لگایا گیا تھا جس کے بعد بھارت اور کینیڈا کے تعلقات بہت زیادہ خراب ہو گۓ تھے بھارت نے کینیڈا کے لوگوں کیلیے ویزے بند کر دیے تھے کینیڈا میں بھی سکھوں نے بھارت کے خلاف خوب احتجاج کیا تھا جس میں سینکڑوں کینیڈین بھی شامل تھے بھارت میں بھی مشتعل سکھوں نے حکومت کے خلاف خوب احتجاج کیا تھا دونوں ملکوں کے مابین حالات جنگ کی صورت اختیار کرنے لگے تھے ۔

اب ایک مرتبہ پھر بھارت کے ساتھ ایسا ہی ہوا ہے امریکی حکام نے بھارتی حکومت کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے دراصل بھارتی حکومت نے نیو یارک میں موجود خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا جس کو امریکی حکومت نے ناکام بنا دیا یہ انکشاف برطانوی اخبار فنانشئل ٹائمز نے کیا ہے اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی شائع کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے بھارت کو بتا دیا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ پنوں کو قتل کرنے کی سازش میں بھارتی حکومت ملوث ہے تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے ان الزامات پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+