بھارت نے بدلے امریکہ کے سامنے اپنے تیور

     نیوز ٹوڈے : یہ مشہور کہاوت ہے کہ طاقتور کا سو سات بیس کا ہوتا ہے امریکہ کے سامنے بھارت نے بھی اپنے تیور ایسے ہی بدل لیے ہیں امریکہ کے سامنے بھارت کا غصہ ایک دم جھاگ بن کر بیٹھ گیا ہے امریکہ میں خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی جو سازش کی جا رہی تھی امریکہ کی انٹیلیجنس ایف بی آئی نے اسے ناکام بنا دیا تھا اور امریکی حکومت نے بھارت کو دھمکی بھی دی تھی اس پر بھارت نے سرجھکا لیا  بھارتی حکومت نے منمناتے ہوۓ  امریکہ کو جواب دیا ہے کہ امریکہ نے بھارت پر جو الزام لگایا ہے یہ بھارت کے تحفظ کیلیے بھی خطرہ ہے اس لیے ہم اس تمام معاملے کی جانچ کریں گے اور جس نتیجے پر پہنچیں گے اس سے امریکہ کو بھی مطلع کریں گے ۔ 

    حالانکہ اس سے دو موہ قبل جب بھارت پر یہی الزام کینیڈا نے لگایا تھا تو اس وقت تو کینیڈا میں دو خالصتانی لیڈر قتل کر دیے گۓ تھے اب تو صرف پنوں کو قتل کرنے کی سازش کی گئی ہے لیکن اس وقت بھارتی حکومت نے ہٹ دھرمی سے کہا تھا کہ ہم کوئی جانچ نہیں کریں گے کیونکہ کینیڈا کی طرف سے ہمیں خالصتانی رہنماؤں کے قتل میں بھارتی را کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا لیکن اب امریکی حکومت نے بھی کوئی ثبوت نہیں دیا لیکن بھارت نے امریکی حکومت کو  معاملے کی جانچ اور تحقیق کا یقین دلایا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+