ایران کا بھی غیر ملکیوں کو ایران سے نکالنے کا اعلان
- 27, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: پاکستان کے بعد ایران نے بھی اپنے ملک میں مقیم غیر قانونی غیرملکیوں کو وطن سے بے دخل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ایران کی حکومت نے ان غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالنے کیلیے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں ایران میں مقیم ان تارکین وطن میں کثیر تعداد افغانیوں کی ہے ایران سے نکالے گۓ افغانیوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ویزا اور پاسپورٹ موجود تھا اس کے باوجود انہیں زبردستی ایران سے نکالا گیا۔
اس سے پہلے پاکستان حکومت نے بھی پاکسستان میں مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی تھی جو اکتیس اکتوبر تھی یکم نومبر سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم افغان پٹھانوں کو جن کے پاس پاکستان کا شناختی کارڈ موجود نہیں ہے انہیں زبردستی ملک سے نکالا جا رہا ہے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغانیوں کی تعداد تقریباً دس لاکھ پے اسی طرح ایران میں بھی کافی تعداد میں افغانی مقیم ہیں جن کو اب ایران سے نکالا جا رہا ہے نکالے جانے والے افغانیوں کا کہنا ہے کہ کچھ افغانیوں کے پاسپورٹ اور ویزے ایرانی اہلکاروں نے خود پھاڑ دیے اور انہیں زبردستی ایران سے نکال دیا گیا۔
تبصرے