فلسطین میں جنگ بندی کے دوسرے روز ہی اسرائیل کی خلاف ورزی شروع

اسرائیل کی خلاف ورزی

نیوز ٹوڈے:   قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی اور دونوں طرف سے قیدیوں کی رہائی کا جو معاہدہ ہوا تھا معاہدے کے دوسرے روز اسرائیلی فوج نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ غزہ کے کئی مقامات پر فائرنگ کی اور غزہ کے مغربی کنارے پر عارضی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی مظالم جاری ہیں اسرائیلی فوج نے جنین میں چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا گھر کے باہر کھڑے ایک 25 سالہ ڈاکٹر کو فلسطینی فوج نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا شمالی غزہ سے جنوب کی طرف جانے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے چیک پوائنٹ پر گرفتار کر لیا

اور شمالی غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے امدادی ٹرکوں کی سپلائی بھی روک دی جنگ بندی معاہدہ کے باوجود اسرائیلی فوج کی ان خلاف ورزیوں کے جواب میں حماس نے بھی اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کاعمل روک دیا تھا لیکن بعد میں پھر دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ بحال ہو گیا اور معاہدے کے تیسرے روز بھی حماس اسرائیل کے 13 قیدیوں کو رہا کرے گا اور اسرائیل بھی 39 فلسطینیوں کو رہا کرے گا یہ معاہدہ منگل کے روز تک جاری رہے گا اس کے بعد غزہ اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں کیا صورتحال ہو گی کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+