عمرے کی ادائیگی کیلئے بہترین دن اور اوقات کون سے ہیں؟
- 27, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: عمرے کی ادائیگی کا خوائش مند ہر مسلمان ہوتا ہے اور حج کے بعد لوگ عمرے کے لیے جوق در جوق مکہ پہنچتے ہے۔ مکہ مکرمہ پہنچتے ہی، ہ شخص چاہتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ کے قریب تر قریب ہو سکے اور حجر اسود کا بوسہ لے سکے، لیکن رش کے باعث کئی لوگ اس سعادت سے محروم رہ سکتے ہےتو ایسا کون سا وقت ہوتا ہے جس میں آپ آرام اور بغیر رکاوٹ سے عمرہ کر سکے، سعودی کے وزیر حج و عمرہ نے بتادیا
انہوں نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں ان دنوں موسم انتہائی سرد اور خوشگوار ہے۔ اور اس حوالے سے اتوار، منگل اور بدھ کو رش کم ہوتا ہے۔ عمرے کیلئے بہتر وقت صبح 7.30am سے 1.30am اور رات گیارہ سے دو بجے تک ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت زائرین آرام اور تحمل سے عمرہ کر سکتے ہیںَ۔
تبصرے