حج کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز

حج پیکج

نیوزٹوڈے:   حج 2024 کی درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے کر دیا جائے گا،اور یہ سلسلہ دسمبر تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق، سرکاری اسکیم حج کی وصولی کا آغاز آج سے ۱۵ بینکوں میں کر دیا جائے گا۔ آئندہ سال تقریبا 89 ہزار 605پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت حج ادا کر سکیں گے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زیادہ تعداد میں درخواستیں موصول ہونے کی وجہ سے قرعہ اندازی کی جائے گی۔ اگلے سال پہلی مرتبہ خواتین محرم کے بغیر حج کر سکیں گی۔ حج پالیسی 2024 کا اعلان کے دوران اخرجات میں ایک لاکھ کی کمی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ جس حساب سے حج پیکج گیارہ لاکھ 75 ہزار روپے سے کم ہو کر دس لاکھ 75 ہزار روپے تک جا پہنچا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+