ہنگری کے وزیر اعظم کا یورپی یونین اور امریکہ کے خلاف بیان
- 28, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: نیٹو ملک ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن کے حالیہ بیان سے امریکہ ، یوکرین اور امریکہ بھڑک سکتے ہیں کیونکہ وکٹر اوربن نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ روس یہ جنگ ہار جاۓ گا حالانکہ امریکہ اور یورپی ملک یوکرین کو اس لیے ہتھیار اور مدد سپلائی کررہے تھے کہ یوکرین یہ جنگ جیت جاۓ گا اور یورپ کا روس تک پہنچنے کا راستہ صاف ہو جائے گا لیکن یورپ کا یہ خواب پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا کیونکہ امریکہ اور یورپی ملکوں کی مدد کے باوجود یوکرین جنگ نہیں جیت سکتا اس سے ایک ہفتہ قبل بھی ہنگری کے وزیر اعظم نے ایسا ہی ایک بیان دیا تھا ۔
انہوں نے کہا تھا کہ یورپی ملکوں کو یوکرین کی مدد کرنے کے منصوبے پر نظر ثانی کرنی چاہیے وکٹر اوربن نے یورپی ملکوں کو دھمکی بھی دی تھی کہ یورپی یونین کی طرف سے یوکرین کو آئندہ دی جانے والی مدد کی وہ مخالفت کریں گے حالانکہ ہنگری ایک نیٹو ملک ہے اور یورپی ملک ہے لیکن اس کے باوجود وہ جنگ کے شروع سے ہی ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ کھڑا ہے اور امریکہ اور یورپی یونین کی مداخلت کی وجہ سے جنگ کو طول دینے کے مخالف ہے ان کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران امریکہ اور یورپی ملکوں نے روس پر جو پابندیاں لگائی ہیں ان کا خمیازہ یورپ کے ان ملکوں کو بھی بھگتنا پڑا ہے جو ان پابندیوں کے حق میں نہیں تھے اوربن کا یہ بیان امریکہ اور یورپی یونین کے خلاف ہے اسلیے ان ملکوں کی طرف سے ہنگری کے خلاف کوئی شدید رد عمل بھی سامنے آسکتا ہے ۔
تبصرے