جنگ بندی معاہدے کے دوران یمن نے مزید دو اسرائیلی جہازوں کو ہائی جیک کر لیا
- 28, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد ہونے سے قبل ہی یمن کی فوج ، حکومت اور لڑاکوں نے یہ واضح کر دیا تھا کہ وہ کسی معاہدے میں شامل نہیں ہوں گے اور وہ سمندر میں جہاں تک ان کی پہنچ ہے اسرائیل کے خلاف کاروائی جاری رکھیں گے اسرائیلی جہازوں کو آگے جانے نہیں دیں گے یمن نے صرف دھمکی نہیں دی بلکہ جنگ بندی معاہدے کے ان چار دنوں کے دوران یمن نے اسرائیل کے دو مزید جہازوں کو اغوا کر لیا ہے ۔
یمن نے جن دو اسرائیلی بحری جہازوں کو اغوا کیا ہے ان میں سے ایک سینٹرل پاٹ نامی جہاز ہے جو ایک اسرائیلی بزنس مین ایال افیئر کی ملکیت ہے یمن کے حوثیوں نے ان دونوں جہازوں کو گھیر کر اپنے علاقے میں لے گۓ اسرائیل کے ایک کارگو شپ پر آج ڈرون حملہ بھی ہوا ہے جو انڈین سمندر کی طرف جا رہا تھا اسرائیل نے اس ڈرون حملے کا الزام ایران پر لگایا ہے لیکن ایران کی طرف سے اس الزام پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔
تبصرے