جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہوتے ہی غزہ پر بھر پور قوت سے حملہ کیا جا ۓ گا نیتن یاہو

نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے:   فلسطین میں چار روز کیلیے جنگ بندی معاہدے کا آج چوتھا روز ہے اسرائیل کی طرف سے یہ دھمکی آمیز بیان سامنے آیا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ ختم ہوتے ہی وہ بھر پور قوت سے غزہ اور فلسطین کے دوسرے علاقوں پر حملہ کرے گا اسرائیل کی عوام اور فلسطین کے لوگ جنگ بندی معاہدے میں توسیع کے خواہشمند ہیں تاکہ ان کے پیارے جو دشمن کی قید میں ہیں رہا ہو سکیں ، قطر اور مصر کے حکام نے بھی جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی کوششیں تیز کر دی ہیں ۔

امریکی صدر بائیڈن نے بھی اپنے ایک بیان میں ایسی ہی خواہش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے معاہدے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں فرانسیسی وزیر خارجہ نے بھی جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی حمایت کی ہے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور حماس کے رہنماؤں نے بھی کہا ہے کہ ہم جنگ بندی معاہدے میں دو سے چار روز کی توسیع کے خواہاں ہیں تاکہ یرغمالیوں کی رہائی کے عمل کو بڑھا یا جا سکے مختلف ملکوں کی کوششوں اور خود اسرائیل اور فلسطین کی رضا مندی کے بعد ممکن ہے جنگ بندی معاہدے میں چند روز کی توسیع ہو جاۓ ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+