چین میں جان لیوا بیماری کا حملہ، کئی بچے متاثر

جان لیوا بیماری

نیوز ٹوڈے:   چین میں حال ہی میں ایک نئی بیماری نے جنم لیا ہے جس کی تمام علامات نمونیا جیسی ہیں لیکن یہ بیماری نمونیا سے کہیں زیادہ خطرناک اور جان لیوا ہے اور یہ بیماری بچوں میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے کورونا وائرس کی طرح یہ بیماری بھی بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے اور بھارت کے اس بیماری سے متاثر ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں بھارت کی ہیلتھ منسٹری نے ہسپتالوں اور طبی مراکز میں ہدایات جاری کر دی ہیں اور ملک بھر میں اس بیماری کے خلاف ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے یہ بیماری ایچ 9 این 2 ہے ۔

یہ وائرس اتنا خطرناک ہے کہ پچھلے چند روز میں بیجنگ کے تمام ہسپتال اس بیماری سے متاثرہ مریضوں سے بھر چکے ہیں الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق چین کے ہسپتالوں میں 1200 مریض ایک ایک جھٹکے میں ہسپتالوں میں ایڈمٹ ہو رہے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے وائرس کی علامات میں پھیپھڑوں میں جلن ، سانس لینے میں تکلیف اور تیز بخار ہیں چین میں اس وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے سکول اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گۓ ہیں اور لوگوں کو سماجی میل جول سے منع کیا جا رہا ہے چین میں لاک ڈاؤن جیسے حالات پیدا ہو رہے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+