رہائی پانے والے یرغمالیوںنے حماس کے سلوک کو اچھا قرار دیا، اسرائیلی صحافی کا اعتراف
- 28, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: غزہ میں چار روز کی جنگ بندی کے بعد مزید دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اور اس دوران حماس کی طرف سے اسرائیل کے 58 افراد کو رہا کیا گیا ہے۔ رہا ہونے والوں میں 39 اسرائیلی، 17 تھائی، ایک فلپائنی اور ایک روسی شہری شامل تھا۔ اس سے قبل رہا ہونے والوں کو تین دن کے لیے عوامی نظروں سے دور رکھا گیا اور انہیں میڈیا سے بات کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی چینل 13 میں حماس کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کا بہت خیال رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے رہا ہونے والے افراد سے بات کی ، تو انہوں نے بتایا کہ حماس نے ہمیں ہر سہولت فراہم کیں، کھانا، ادویات، پانی وغیرہ۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے یرغمالیوں کو ایک برادری کی طرح اکھٹے رکھا اور ان کو یوٹیوب دیکھنے کا بھی موقع فراہم کیا۔
تبصرے