روس کے وزیر خارجہ کا غزہ کے حق میں اہم بیان
- 29, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: روس کے وزیرخارجہ نے غزہ پر اسرائیلی حملوں اور شام میں دمشق پر اسرائیلی حملوں پر ناراضگی جتاتے ہوۓ کہا ہے کہ اسرائیل کی یہ کاروائیاں بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں اسرائیل کو یہ حملے روکنے ہوں گے روس نے دوٹوک کہہ دیا ہے کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ غزہ پر اس کا قبضہ ہو جاۓ اور غزہ میں اسرائیلی فوج تعینات کی جاۓ تو یہ سراسر غلط ہے غزہ فلسطین کا علاقہ ہے اور اس پر کنٹرول کا حق صرف اور صرف فلسطینیوں کو ہونا چاہیے ۔
اردن کے وزیر خارجہ نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے اسے قتل عام کہا جاتا ہے اور ایسا بالکل بھی نہیں ہونا چاہیے غزہ ، ویسٹ بینک اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں اسرائیلی فوج صرف قتل عام ہی نہیں کر رہی بلکہ سینکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا جا رہا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں پوری دنیا اس وقت اسرائیلی مظالم کے خلاف کھل کرسامنے آنے لگی ہے کیونکہ اسرائیل کے مظالم انسانیت سوز ہیں ۔
تبصرے