امریکہ اور جرمنی نے یوکرین میں پلان بی پر کام شروع کر دیا

پلان بی پر کام

نیوز ٹوڈے:   جرمن میڈیا کی طرف سے یوکرین جنگ کے حوالے سے سنسنی خیز دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ اولف چولز اور بائیڈن یوکرین میں پلان بی پر کام کر رہے ہیں کہ کسی بھی طرح زیلینسکی کو روس سے جنگ بندی کے معاہدے پر آمادہ کیا جاۓ امریکہ اور جرمنی اب یوکرین میں جیت کی امید چھوڑ چکے ہیں یہ دونوں ملک زیلینسکی پر دباؤ بڑھا رہے ہیں روس کے سامنے یوکرین کو کھڑا رکھنے کیلیے امریکہ اور جرمنی اب بھی یوکرین کو ہتھیار سپلائی کر رہے ہیں لیکن اب یہ ہتھیار یوکرین کی جیت کیلیے نہیں بلکہ صرف جنگ جاری رکھنے کیلیے دیے جا رہے ہیں ۔

امریکہ اور جرمنی چاہتے ہیں کہ زیلینسکی موجودہ یوکرین کے صحیح حالات سے آگاہ کرے اور اس بات کو سمجھے کہ اب اس جنگ کو مزید جاری رکھنا نا ممکن ہو چکا ہے امریکہ اور جرمنی چاہتے ہیں کہ زیلینسکی خود سامنے آ کر اس بات کا اعتراف کریں کہ ہمارے لیے یہ جنگ جیتنا ناممکن ہے وہ خود اپنی ہار کا اعتراف کر لیں لیکن امریکہ اور جرمنی کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوۓ زیلینسکی نے ایک نۓ جنگی منصوبے کا ذکر کیا ہے انہوں ے اپنی فوج کا حوصلہ بڑھاتے ہوۓ کہا ہے کہ ان کے حوصلے ابھی پست نہیں ہوۓ دوسری طرف اب امریکہ کی نظر اور نظریہ اسرائیل کی طرف مڑنے لگا ہے اسلیے بائیڈن اب یوکرین جنگ سے پیچھا چھڑانا چاہتے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+