بھارت: سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو 17 روز بعد کامیابی سے نکال لیا گیا
- 29, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: بھارت کے علاقے اترا کھنڈ کے اتر کاشی ضلع کے سلکیارا میں 12 نومبر کو سرنگ میں ایک بہت بڑا حادثہ پیش آیا اس حادثے میں چار دھام یاترا کے راستے میں بنی سرنگ کا ایک بہت بڑا حصہ گر گیا تھا جس سے 41 مزدور سرنگ میں پھنس گۓ تھے جن کونکالنے کیلیے پچھلے 15 دنوں سے ریسکیو آپریشن جاری تھا مزدوروں کو سرنگ سے نکالنے کیلیے بھارت کی مختلف ایجنسیاں جنگی بنیادوں پر اپنی کاروائیاں کر رہی تھیں لیکن مزدوروں کو سرنگ سے باحفاظت نکالنے کیلیے کافی مشکلات درپیش تھیں سب سے اہم بات سرنگ میں پھنسے مزدوروں کی زند گی بچانا تھا ۔
اس کیلیے امدادی ٹیموں نے پھنسے ہوۓ مزدوروں کو 6 انچ پائپ کے ذریعے پانی ، خوراک اور آکسیجن کی فراہمی شروع کر دی مزدوروں کو ذہنی دباؤ سے بچانے کیلیے ان سے مسلسل بات چیت کی جا رہی تھی اور انہیں باحفاظت باہر نکالنے کی یقین دہانی کرائی جا رہی تھی اور 27نومبر کو آپریش کامیاب ہو گیا اور تمام مزدوروں کو سرنگ سے باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے تمام مزدور صحت مند اور باحفاظت نکال لیے گۓ ہیں اور اب انہیں طبی معائنے کیلیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے سرنگ سے باہر آ کر مزدوروں کے چہرے کھل اٹھے ایسا لگ رہا تھا جیسے انہیں نئی زندگی ملی ہو ۔
تبصرے