نیتن یاہو کو قصائی کا لقب کس لیڈر نے دیا؟

نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے : غزہ پر اسرائیلی جنگی جرائم اور مظالم کے خلاف مسلم ملک ترکیہ نے اسرائیل کی کھل کر مخالفت کی ہے ترکیہ کے صدر نے اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دیا ہے اور بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کی ظالمانہ کاروائیوں پر اسرائیل کے جواب دہ ہونے کی بار بار اپیل کی ہے رجب طیب اردگان نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی کہا ہے ترک صدر نے کہا ہے کہ تاریخ میں نیتن یاہو کو غزہ کے قصائی کے طور پر یاد رکھا جاۓ گا ۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ نیتن یاہو نے اپنی ظالمانہ کاروائیوں اور انسانیت سوز مظالم کی وجہ سے یہ لقب اپنے لیے خود حاصل کیا ہے بلکہ اگر دیکھا جاۓ تو نیتن یاہو کیلیے اس سے بھی کوئی برا لقب تجویز کیا جانا چاہیے کیونکہ اس نے غزہ کے بیس لاکھ سے زائد لوگوں کو مارنے سے قبل ان کیلیے خوراک ، پانی ، ایندھن اور ادویات کی سپلائی بند کر دی نیتن یاہو نے غزہ پٹی کو 20 لاکھ فلسطینیوں کیلیے ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں انہیں بھوک ، پیاس ، خوف اور گولوں کی موت مارا جا رہا ہے نیتن یاہو نے غزہ کے مردوں ، عورتوں اور بچوں کو تاریخ کے سب سے خوفناک حملوں کا نشانہ بنایا ہے اس لیے نیتن یاہو کیلیے یہی لقب مناسب ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+