جنگ بندی کی حمایت کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری
- 30, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: غزہ میں عارضی جنگ بندی کے معاہدے کا آج آخری دن ہے امریکہ جیسے ملک ایک طرف تمام اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی تک جنگ بندی کی حمایت کر رہے ہیں تو دوسری طرف امریکہ نے وہاں پر موجود امریکی ہتھیار خانوں سے اسرائیل کو ہتھیار لینے کی اجازت دے دی ہے اور امریکہ نے جنگ بندی کے دوران اسرائیل کو نۓ ہتھیاروں کی سپلائی بھی بڑھا دی ہے اسرائیل نے بھی اب ہتھیاروں کا پروڈکشن تیز کر دیا ہے ۔
جنگ بندی معاہدہ کے دوران ہی اسرائیلی فوج نے ویسٹ بینک کے جنین کیمپ پر بڑی کاروائی کی ہے اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ میں چھاپہ ماری کی جہاں فلسطینی لڑاکوں اور آئی ڈی ایف کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں کئی لوگ زخمی ہوۓ جنین میں اسرائیلی بلڈوزر نے کئی عمارتیں زمین بوس کر دیں اسرائیلی فوج نے جنین کو چاروں طرف سے گھیر لیا پچاس کے قریب فوجی اور بلڈوزر کیمپ میں گھس آۓ اور وہاں گولہ باری کی جنین کے پناہ گزین کیمپوں سے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ویسٹ بینک کے شہر جنین پر ہونے والی اس کاروائی سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ اس جنگ کو ختم نہیں کرنا چاہتے بلکہ اب اس جنگ کا دائرہ غزہ سے ویسٹ بینک کی طرف بڑھنے لگا ہے ۔
تبصرے