اسرائیلی وزیر خارجہ نے غزہ کے بعد اپنے اگلے ٹارگٹ کا اعلان کر دیا

اسرائیلی وزیر خارجہ

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل نے قطر کو دھمکی دیتے ہوۓ کہا ہے کہ قطر حماس کی میزبانی کر رہا ہے غزہ کے بعد ہمارا اگلا نشانہ قطر ہوگا فلسطین کے بعد ہم قطر سے حساب برابر کریں گے اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قطر کی حماس سے بڑھتی نزدیکیاں ہمیں منظور نہیں لیکن ابھی ہمیں قطر کی ضرورت ہے غزہ میں جنگ کے بعد قطر سے حساب برابر کیا جاۓ گا اسرائیل نے قطر کے خلاف یہ بیان اس وقت دیا جب سی آئی اے کے چیف اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے چیف قطر میں موجود ہیں ۔

اسرائیل قطر پر اس لیے بھڑکا ہوا ہے کیونکہ قطر کا کہنا ہے کہ حماس کے چیف اسماعیل ہنیہ کو قطر نے پناہ دے رکھی تھی اور جنگ کےدوران قطر نے اسرائیلی فوج کے غزہ میں گراؤنڈ آپریشن کو بری طرح ناکام بنایا ہے اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کو تمام معلومات قطر سے ہی حاصل ہورہی ہیں حالانکہ یہ خبر بھی سامنے آ رہی ہے کہ اسماعیل ہنیہ اب قطر میں موجود نہیں بلکہ ایران جا چکے ہیں اسرائیل اس بات پر بھی ناراض ہے کہ قطر نے اسماعیل ہنیہ کو ایران کیوں جانے دیا جبکہ ہماری خفیہ ایجنسیاں اس کی تلاش میں ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+