فرانس نے یورپی یونین سے ویسٹ بینک میں اسرائیلی جارحیت فوری رکوانے کا مطالبہ کیا

اسرائیلی مظالم

نیوز ٹوڈے:   فرانس نے فلسطین کے ویسٹ بینک اور اور دوسرے شہروں میں اسرائیلی مظالم اور قتل عام پر پابندی لگانے کیلیے یورپی یونین سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل کی یہ تمام کاروائیاں جو یہودی ویسٹ بینک میں کر رہے ہیں لوگوں کے گھروں کو گرا رہے ہیں ، قتل عام کر رہے ہیں ، بے گناہ لوگوں کو گرفتار کر رہے ہیں یہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں اس سے پہلے فرانس اسرائیل کے حملوں کو جائز قرار دیتے ہوۓ اس کا ساتھ دے رہا تھا لیکن اب فرانس اور اسرائیل کے دوسرے ساتھی ملکوں کی عوام اپنے رہنماؤں کے خلاف ہو گئی ہے اس لیے اب یہ ملک بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں بائیڈن بھی اس سے پہلے کئی مرتبہ اسرائیل کو اس کی ظالمانہ کاروائیوں پر دھمکیاں دے چکے ہیں ۔

بائیڈن نے اب نیتن یاہو کو یہ پیغام دیا ہے کہ اسرائیل نے شمالی غزہ پر جس طرح انسانیت کو پامال کرکے قبضہ کیا ہے غزہ کے دوسرے علاقوں پر ایسے آپریشن کی اجازت نہیں دی جاۓ گی لیکن امریکہ کی طرف سے اس طرح کا کوئی بیان سامنے آنا بڑی بات نہیں ہے کیونکہ امریکہ نے اپنے بیان میں اسرائیل کو اپنی حد بتائی ہے تو اس بیان کے تھوڑی ہی دیر بعد ایک اور بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ امریکہ اسرائیل کو جو ہتھیار اور مدد دے رہا ہے اسرائیل اسے جیسے چاہے استعمال کرے وہ کسی کے سامنے جواب دہ نہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+