غزہ جنگ کا واحد حل دو ریاستوں کا قیام ہے انتونیو گوتریس

نیوز ٹوڈے :   فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اقوم متحدہ کے خصوصی اجلاس میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل اور حماس سے قیدیوں کی رہائی تک بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی کی بجاۓ مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں اس بات پر بھی زور دیا کہ جنگ بندی معاہدے کو برقرار رکھنے کیلیے بااثر ملکوں کو اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرانےکیلیے تمام ملکوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور اس امر کی ضرورت ہے کہ دو ریاستی حل کیلیے دنیا حتمی اقدامات کرے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی واحد حل ہے جس کے مطابق اسرائیل اور فلسطین کو دو برابر ریاستوں میں تقسیم کرنا چاہیے ان دونوں ریاستوں کا دارالحکومت بیت المقدس ہو ڈپٹی جنرل نے بھی اجلاس کے دوران کہا کہ حالیہ دنوں میں غزہ میں جنگ کی آواز بند ہونے سے فلسطینیوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+