چین نے غزہ جنگ رکوانے کیلیے یورپی یونین مییں جو نکات پیش کیے اسرائیل کو بھڑکانے کیلیے کافی ہیں
- 02, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: چین نے فلسطین کی حمایت کرتے ہو ۓ یورپی یونین میں جو نکات پیش کیے ہیں وہ تمام نکات اسرائیل کے خلاف اور اسرائیل کے حق میں ہیں چین نے سب سے پہلی تجویز یہ پیش کی ہے کہ غزہ میں جو حملے ہو رہے ہیں وہ بہت خطرناک ہیں ہمیں انہیں روکنا ہوگا دوسری تجویز یہ تھی کہ غزہ میں انسانی امدا د کی رسائی نہیں رکنی چاہیے تیسری راۓ یہ تھی کہ اسرائیل فلسطین معاملے کو اب بات چیت سے حل کرنا چاہیے تاکہ اب دوبارہ جنگ شروع نہ ہو چوتھی تجویز چین نے یورپی یونین کے سامنے یہ پیش کی
کہ اسرائیل فلسطین معاملے کا جو بھی حل نکالا جاۓ اس پر سختی سے عمل بھی کرایا جاۓ چین نے جو پانچویں تجویز یورپی ملکوں کے سامنے رکھی وہ اسرائیل کو بھڑکانے کیلیے کافی ہے چین نے مطالبہ کیا کہ 1967 میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جو حد مقرر کی گئی تھی اور 1967 کے قانون کے مطابق فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کروانا ہو گا اور یروشلم کے مشرقی علاقے کو فلسطین کے حوالے کرنا ہوگا یوں تو یہ ساری تجاویز اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں ہیں لیکن آخری تجویز پر اسرائیل آگ بگولہ ہو سکتا ہے
تبصرے