اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ غزہ پر ایک مرتبہ پھر قیامت ڈھا دی
- 02, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ آج ساتویں روز غزہ پر ایک مرتبہ پھر قیامت ڈھا دی جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج نے کئی گھروں کو نشانہ بنایا اسرائیلی فوج نے رفاع شہر پر بھی ہوائی حملے کیے جس میں 4 فلسطینی شہید ہو گۓ اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ غزہ کے مختلف شہروں پر بمباری کی جس سے 6 فلسطینی شہید ہو گۓ غزہ کی مزاحمتی جماعت حماس نے جنگی معاہدہ توڑنے اور فلسطین میں جنگی جرائم کا زمہ دار امریکہ کو قرار دیا ہے
حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایک مرتبہ پھر غزہ میں حملے کرنے کا سگنل امریکہ کی طرف سے ملا ہے اسرائیلی فوج شمالی غزہ کی طرح یا اس سے بھی بڑھ کر اب جنوبی غزہ پر حملے کر رہی ہے خان یونس جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فوج نے کئی گھر زمین بوس کر دیے خان یونس کا علاقہ شمالی غزہ اور جنوبی غزہ کا درمیانی علاقہ ہے شمالی غزہ سے اپنا گھر بار چھوڑ کر ہزاروں فلسطینی جنوبی غزہ کی طرف جا رہے تھے وہ اسی علاقے سے گزر رہے تھے لیکن اب اسرائیلی حملوں کے بعد اس علاقے میں ہر طرف دھواں ہی دھواں نظر آ رہا ہے
تبصرے