شمالی غزہ کے بعد اسرائیل نے جنوبی غزہ پر بھی بم برسادیے، 700 فلسطینی شہید

رہائشی عمارتوں پر بمباری

نیوز ٹوڈے:  غزہ میں جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیلی فوج نے زیادہ شدت سے فلسطین پر حملے شروع کر دیے ہیں اور ہوائی حملوں سے غزہ کو دہلا کر رکھ دیا ہے جنگ بندی کے بعد چوبیس گھنٹوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 700 تک ہو گئی ہے اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ اور خان یونس میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کی ہے دو رہائشی عمارتوں پر حملوں کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید ہو گۓ اسرائیلی فوج نے رفح شہر کو بھی راکٹوں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 16000 ہو چکی ہے

اور اب تک 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں جنگ بندی ختم ہوتے ہی جنوبی غزہ پر اسرائیل کی دہشتگردی عروج پر پہنچ گئی ہے اسرائیل کی اس جارحیت کے جواب میں حماس کے حملے بھی جاری ہیں حماس نے اسرائیلی فوج پر غزہ میں کئی حملے کیے اسرائیلی اخبار نے غزہ میں حماس کے حملوں میں 5 اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے اب حماس کا کہنا ہے کہ اس وقت تک حماس اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر کوئی مذاکرات نہیں کرے گا جب تک غزہ پر اسرائیلی بمباری مکمل طور پر رک نہیں جاتی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+