غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے دلبرداشتہ شخص نے پیرس میں راہگیروں پر چاقو اور ہتھوڑے سے حملہ کر دیا

اسرائیلی جارحیت

نیوز ٹوڈے:  غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور قتل عام سے دلبرداشتہ ہو کر فرانس کے دار الحکومت پیرس میں ایفل ٹاور کے قریب ایک شخص نے چاقو اور ہتھوڑے سے حملہ کرکے ایک جرمن شخص کو ہلاک کر دیا اور دو افراد کو زخمی کر دیا فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق حملہ آور نے اللٰہ اکبر کا نعرہ لگایا اور سیاحت کی غرض سے پیرس آنے والے ایک جرمن جوڑے پر چاقو سے حملہ کر دیا واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فرانسیسی ملزم کا پیچھا کیا لیکن اس سے پہلے کہ وہ اسے گرفتار کرتے اس شخص نے ہتھوڑے کے ذریعے دو اور افراد پر حملہ کر دیا ۔

جس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے لیا حملہ آور نے پولیس کو بتایا کہ وہ غزہ میں ہونے والے قتل عام کی وجہ سے بہت پریشان تھا فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ملزم نفسیاتی مسائل کا شکار بھی تھا اور 2016 میں اسے ایک حملے کی منصوبہ بندی کرنے پر چار سال کی قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی حملہ آور کی عمر 26 سال ہے اور وہ فرانسیسی پولیس کی واچ لسٹ پر تھا

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+