دمشق پر اسرائیل کے ہوائی حملے ، ایران کے دو فوجی افسر شہید ہو گۓ
- 04, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی فوج صرف فلسطین اور غزہ کے شہروں کو ہی نشانہ نہیں بنا رہی بلکہ اسرائیلی فوج لبنان ، عراق اور شام کے علاقوں پر بھی 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک کئی حملے کر چکی ہے اسرائیلی فوج نے شام کے علاقے دمشق پر بہت خطرناک ہوائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں دو ایرانی فوجی شہید ہو گۓ ایران نے بھی اپنے ان دو سینئر فوجی افسران کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔
ان شہید ہونےے والے ایرانی فوجیوں میں محمد علی عطائی شورچہ اور پناہ تقی زادہ شامل ہیں شام کی میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے شام کے مختلف شہروں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں دو فوجی افسران کی شہادت ہو گئی اسرائیلی فوج کے حملوں میں دمشق کے دیہی علاقوں میں حزب اللٰہ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں حزب اللٰہ کے دو ارکان ہلاک ہو گۓ اور سات ارکان زخمی ہو گۓ ۔
وسیم حسن
تبصرے