امریکی حکومت نے اٹھایا بھارت کے خلاف بہت بڑا قدم
- 04, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : چند روز قبل امریکہ میں مقیم خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش بھارت میں کی گئی تھی اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں نے بھارت کی اس سازش کو ناکام بنا دیا تھا اور امریکہ کی دھمکیوں پر بھارت نے امریکہ کو یہ یقین دلایا تھا کہ وہ اس منصوبے کی جانچ کرائیں گے اور اگر بھارت کا کوئی شخص اس سازش میں ملوث ہوا تو اسے سزا بھی دی جائے گی لیکن اس سے پہلے کہ بھارت کی طرف سے اس پر لگاۓ گۓ الزام پر کوئی دلیل یا وضاحت سامنے آتی امریکہ نے بھارت کے خلاف بہت بڑا قدم اٹھا لیا ۔
امریکی حکومت نے قتل کی سازش کے الزام میں ایک بھارتی ایجنسی کے اہلکار کو امریکہ میں گرفتار کر لیا اور ایک بھارتی کے خلاف کیس درج کر لیا ہے بھارت کے خلاف امریکی عدالت میں جو وکیل کیس لڑ رہا ہے وہ ایک مشہور وکیل ہے اور امریکہ کا یہ مشہور وکیل کئی مرتبہ امریکی حکومت کو جیت دلا چکا ہے اس لیے اب یہ بھارت کیلیے خطرے کی گھنٹی ہے حالانکہ بھارتی حکومت امریکہ کی دھمکیوں پر کئی مرتبہ صفائی دے چکی ہے کہ ہمارا اس سازش میں کوئی ہاتھ نہیں کوئی بھی بھارتی ایجنسی کسی دوسرے ملک میں جا کر ایسی کوئی کاروائی نہیں کر سکتی لیکن بھارت کا یہ بیان کسی بھی صورت درست نہیں کیونکہ دو ماہ قبل ہی بھارت کی را ایجنسی کے لوگوں نے کینیڈا میں خالصتان کے دو رہنماؤں کو قتل کر دیا تھا ۔
تبصرے