پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہوا ایک اہم سرمایہ کاری منصوبے کا معاہدہ

سرمایہ کاری منصوبے کا معاہدہ

نیوز ٹوڈے :  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اہم منصوبے پر اتفاق ہو گیا ہے دونوں ملکوں نے معیشت کی بحالی کیلیے ایک اہم منصوبے پر اتفاق کر لیا ہے جی سی سی یعنی خلیج تعاون کونسل کے ساتھ اس آزاد تجارتی معاہدے کا پاکستان تقریباً 19 سال سے منتظر تھا پاکستان اور جی سی سی میں یہ تجارتی معاہدہ پچھلے 19 سال سے التوا کا شکار تھا اور اس تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلیے پاکستانی وفد نے گزشتہ روز جیف مذاکرات کار کے ساتھ بات چیت کی ۔

اس ملاقات میں پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کی تکنیکی ٹیموں نے سرمایہ کاری کے تحفظ اور فروغ پر تفصیلی بات چیت کی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ جی سی سی کے ممالک سے ہونےو الے آزاد تجارت کے معاہدے سے سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ ملے گا اور ان ممالک کے ساتھ ہماری نزدیکیاں بھی بڑھ جائیں گی آزاد تجارتی معاہدے کی خوشخبری سناتے ہوۓ نگران وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ 15 سالوں میں جی سی سی کے کسی ملک کے ساتھ ہمارا یہ پہلا تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدہ ہے جو معیشت کی بحالی کیلیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+