برطانیہ میں سخت سردی اور شدید برفباری نے ڈیرے جما لیے
- 04, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : برطانیہ کو شدید سردی اور برفباری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے برطانوی ماہرین نے برطانیہ کی عوام کو اس سخت سردی میں اپنی صحت کے حوالے سے احتیاط برتنے کی ہدایات کر دی ہیں ایک دن پہلے پورے برطانیہ میں شدید برفباری جاری رہی جس کی وجہ سے پورے برطانیہ کو سردی کی شدید لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا برطانیہ کے کئی علاقوں میں پچھلی رات کے وقت درجہ حرارت منفی 12 سے بھی اوپر چلا گیا تھا برطانیہ کے علاقے کبریا سے ڈرائیوروں نے بتایا کہ وہ 19 گھنٹوں تک بغیر کھائے پیے شدید سردی اور برفباری میں سڑکوں پر کھڑے رہے کچھ ڈرائیوروں نے رات کو عارضی طور پر بنائی گئی پناہ گاہوں میں پناہ لی جہاں پر مقامی لوگوں نے انہیں کھانے کیلیے بسکٹس وغیرہ اور پینے کیلیے پانی دیا 15 سینٹی میٹر تک ہونے والی برفباری سے گاڑیوں کی نقل وحرکت بند ہو گئی ۔
پولیس نے ڈرائیوروں کو ہدایات کر دی تھیں کہ بغیر کسی مجبوری کہ وہ سفر کرنے سے پرہیز کریں برطانیہ کے کئ دیہاتی علاقوں میں نقل وحرکت بند ہو چکی ہے مغربی برطانیہ میں شدید برفباری اور سخت سردی کی وجہ سے ریلوے کا سگنل سسٹم بھی متاثر ہوا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدو رفت بھی روک دی گئی پیشن گوئی کی گئی ہے کہ برطانیہ کے بلند علاقوں میں بھی 10 سینٹی میٹر سے بھی زیادہ برف پڑ سکتی ہے لوگوں کو خراب سڑکوں اور فٹ پاتھس پر بہت احتیاط سے چلنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
تبصرے