بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں پر ڈرون حملے

میزائل اور ڈرون حملے

نیوز ٹوڈے :   یمن میں موجود حوثی گروپ کے لڑاکےغزہ میں جنگ کی شروعات سے ہی اسرائیل کو دھمکیاں دیتے آ رہے ہیں اور ان دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوۓ یمن میں موجود حوثی لڑاکوں نے بحیرہ احمر میں موجود اسرائیل کے تین کمرشل بحری جہازوں پر حملے کر دیے بحری جہازوں کے عملے کی اپیل پر بحیرہ احمر میں موجود امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس کارنے نے تین ڈرونز کو راستے ہی میں مار گرایا ان میزائل حملوں سے تین بحری جہازوں کو نقصان بھی پہنچا ۔

تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا یمن کے حوثی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ دو اسرائیلی جہازوں پر حملہ کیا گیا ایک پر میزائل سے حملہ کیا گیا اور ایک پر ڈرون داغے گۓ حوثی جماعت نے دعوٰی کیا ہے کہ یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک غزہ پر اسرائیلی حملے نہیں رکتے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+