نیتن یاہو نے لبنان کو مٹانے کی دھمکی دے دی

اسرائیلی وزیر اعظم

نیوز ٹوڈے :   اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان کو یہ دھمکی دی ہے کہ اگر حزب اللٰہ نے اسرائیل پر حملے بند نہ کیے اور حماس کی مدد کرتے ہوۓ جنگ کو آگے بڑھاتا رہا تو ہم لبنان کو مٹا دیں گے نیتن یاہو نے دی ٹائمز آف اسرائیل سے گفتگو کے دوران اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ہے نیتن یاہو نے یہ بھی کہا ہے کہ اب حزب اللٰہ کی طرف سے کیا گیا کوئی بھی حملہ لبنان کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے ۔

نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللٰہ سے بچاؤ کیلیے ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے شمالی سرحد پر حزب اللٰہ کے خلاف ہم نے مضبوط دفاعی حکمت عملی اپنا رکھی ہے نیتن یاہو نے حزب اللٰہ کو دہشتگرد جماعت قرار دیتے ہوۓ کہا کہ ہم نے ایرانی حمایت یافتہ حزب اللٰہ کی طرح کے دہشتگردی کے تمام مراکز تباہ کرنے کا ارادہ کر لیا ہے نیتن یاہو کے اس بیان سے صاف ظاہر ہے کہ اسرائیل جنگ کو صرف غزہ پٹی تک محدود رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ اس کا کہنا ہے کہ ہم شمالی پٹی پر اپنی مضبوط دفاعی پالیسی کو جاری رکھتے ہوۓ جنوب تک جیت حاصل کر لیں گے نیتن یاہو کی گفتگو سے اس کے اگلے عزائم ظاہر ہو رہے ہیں کہ وہ خطے میں امن نہیں چاہتا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+