انڈونیشیا کے مغربی جزیرے سماٹرا میں آتش فشاں پھٹنے سے 11 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہو گۓ
- 06, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : انڈونیشیا کے مغربی جزیرے سماٹرا میں ماراپی نامی پہاڑ میں آتش فشاں پھٹنے سے 11 کوہ پیما ہلاک ہو گۓ اور 12 لاپتہ ہو گۓ تفصیل کے مطابق اس پہاڑ پر 75 مقامی کوہ پیما موجود تھے جب 9485 فٹ بلند آتش فشاں پھٹا حادثے کےفوراً بعد ہی ریسکیو اہلکار وہاں پہنچ گۓ اور 52 کوہ پیماؤں کو بچا لیا گیا بچ جانے والوں میں کئی کوہ پیما جھلس چکے ہیں اور زخمی بھی ہوۓ ہیں لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ۔
ماراپی پہاڑ ایک ایسا آتش فشاں ہے جو کئی مرتبہ پہلے بھی پھٹ چکا ہے اس سے پہلے سماٹرا جزیرے پر اس مقام پر 1979 میں آتش فشاں پھٹنے سے 60 افراد ہلاک ہو گۓ تھے جنوری 2023 میں بھی اس پہاڑ پر آتش فشاں پھٹا تھا اس وقت اس آتش فشاں نے 75 سے 1000 میٹر تک راکھ اگلی تھی اب بھی لاوا ٹھنڈا ہونے پر ریسکیو اہلکاروں نے جن زخمیوں کو وہاں سے نکالا تھا ان میں سے تین بری طرح جھلس چکے تھے اور جو لوگ ہلاک ہوۓ ان کی حالت بھی خراب تھی ۔
تبصرے