اسرائیلی فوج نے حما س کی سرنگوں کو پانی سے بھرنے کا منصوبہ بنایا

پانی سے بھرنے کا منصوبہ

نیوز ٹوڈے:   حماس اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان 24 گھنٹوں کے دوران شدید جھڑپیں ہوئی ہیں حماس نے ان جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی 28 گاڑیوں کو تباہ کر دیا حماس کی مزاہمتی جماعت القسام بریگیڈ نے پچھلے چوبیس گھنٹوں میں اسرائیل کے کئی ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا ہے ان جھڑپوں میں درجنوں اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گۓ اور بیسیوں زخمی ہو گۓ 7 اکتوبر سے لے کر اب تک حماس کے ہاتھوں ہلاک ہونے ولے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 401 ہو گئی ہے حماس اور حزب اللٰہ کے ہاتھوں ہونے والے نقصان پر اسرائیلی فوج بپھر گئی اور ایک مرتبہ پھر صیہونی فوج نے بے گناہ فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ۔

شمالی غزہ میں دو پناہ گزین سکولوں پر حملہ کرکے اسرائیلی فوج نے 50 فلسطینی شہید کر دیے اسرائیل کے حملوں میں غزہ سپریم کورٹ کی عمارت بھی تباہ ہو گئی پچھلے دو دنوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں تقریباً 1000 فلسطینی شہید ہو گۓ اسرائیلی فوج نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ وہ بہت جلد غزہ میں حماس کی زیر زمین سرنگوں کو پانی سے بھر دے گی اس کے لیے اسرائیلی فوج نے پائپ بچھانے کا کام شروع کر دیا ہے حالانکہ اس سے پہلے حماس یہ دعوٰی کر چکا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو سرنگوں اور محفوظ مقامات پر رکھا گیا ہے تو کیا پہلے اسرائیل یر غمالیوں کو رہا کرواۓ گا یا انہیں بھی سرنگوں میں ہی ڈبو دے گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+