نائجیرین فوج نے اپنے ہی گاؤں پر کیا ڈرون حملہ

ڈرون حملہ

نیوز ٹوڈے :   نائجیرین فوج نے اپنے ہی ایک گاؤں توڈون بیری میں مذہبی تہوار منانے والے افراد پر ڈرون حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 85 افراد جاں بحق ہو گۓ اور 70 کے قریب زخمی ہو گۓ نائجیرین فوج نے اس حملے کا اعتراف کرتے ہوۓ کہا کہ انہوں نے میلاد النبی کی تقریب میں شرکت کیلیے آۓ ہوۓ لوگوں پر غلطی سے ڈرون گرا دیا جس کے نتیجے میں 85 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ جاں بحق ہونےوالوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہےاس واقعے پر نائجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے نائجیرین فوج کے مطابق توڈون بیری میں جنگجو باغیوں کی خفیہ اطلاع ملنے پر ڈرون حملہ کیا گیا ۔

لیکن وہاں باغیوں کی میٹنگ کی بجاۓ میلاد النبی کی تقریب جاری تھی جس میں 300 کے قریب لوگ جمع تھے انٹر نیشنل نائجیریا رپورٹ کے مطابق اس حادثاتی حملے میں مرنے والوں کی تعداد 120 ہے جن میں سے 85 افراد کی تدفین کر دی گئی ہے نائجیریا حکومت نے اس المناک اور تکلیف دہ حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور آئندہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آنے کی یقین دہانی کرائی ہے نائجیرین صدر نے اس واقعے کی مکمل تحقیق کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+