اسرائیل نے مانگی معافی لبنان سے
- 07, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: لبنان کی مزاحمتی جماعت حزب اللٰہ 7 اکتوبر سے ہی حماس کے ساتھ کھڑی ہے اسرائیل اور حزب اللٰہ کے درمیان غزہ جنگ کے دوران کئی مرتبہ جھڑپیں ہو چکی ہیں اسرائیل اور امریکہ کا کہنا ہے کہ حزب اللٰہ کو ایران کی حمایت حاصل ہے اسرائیل نے حزب اللٰہ کے حملوں پر جوابی کاروائی کرتے ہوۓ لبنان کی سرکاری فوج پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک لبنانی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گۓ جس پر لبنانی فوج بھڑک اٹھی امریکہ نے بھی اس حملے کی مخالفت کرتے ہوۓ کہا کہ اسرائیل حزب اللٰہ لڑاکوں کی جنگ میں مداخلت کی خود ہی مخالفت بھی کرتا ہے اور پھر خود ہی جنگ کو بڑھانے کے اقدامات بھی کر رہا ہے-
امریکہ کی طرف سے اسرائیل پر اتنا دباؤ بڑھا کہ اسرائیل نے لبنان سے معافی مانگ لی کیونکہ امریکہ نے اسرائیل کو واضح بتا دیا کہ وہ غزہ جنگ کا پھیلاؤ لبنان کی طرف نہیں دیکھنا چاہتا کیونکہ لبنان کی فوج صرف اس کے اپنے ملک میں ہی نہیں بلکہ پورے علاقے میں امن و سلامتی کیلیے اہم ادارہ ہے امریکہ کی اس دھمکی پر ایک اسرائیلی حکام نے کہا کہ لبنانی فوج پر حملہ محض ایک حادثاتی حملہ تھا ہمارا ہدف حزب اللٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا تھا نہ کہ لبنانی فوج کو۔
تبصرے