نیٹو ملک نے روس کو 3500 ڈرونز کی بڑی کھیپ فروخت کر دی
- 07, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: فروری 2022 میں جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو امریکہ اور یورپی ملکوں نے رو س کو معاشی طور پر تباہ کرنے کیلیے روس سے تمام تجارتی معاہدے توڑ دیے اور روس کی بڑی بڑی کمپنیوں سے لین دین پر پابندی عائد کر دی تھی تاکہ روس معاشی طور پر اتنا کمزور ہو جائے کہ وہ خود بخود ہی گھٹنے ٹیک دے لیکن ایسا کچھ نہ ہوا اور یورپ اور امریکہ کی بھر پور کوششوں اور یوکرین کو دل کھول کر دی جانے والی مدد کے باوجود یوکرین روس کو ہرا نہیں پایا ۔
اور اب یہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ نیٹو میں شامل ایک ملک فن لینڈ نے روس کو 3500 ڈرونز بھیجے ہیں یعنی فن لینڈ کی دو بڑی کمپنیوں نے یوکرین کے خلاف ڈرونز کی ایک بڑی کھیپ روس کو فروخت کر دی ہے اور اس معاہدے کی تصدیق روس نے بھی کر دی ہے یہ تو ایک ملک ہے اس کے علاوہ بھی کئی یورپی ملک خفیہ طور پر روس سے لین دین کے بہت بڑے معاہدے کر چکے ہیں اب کئی یورپی ملک اپنے آپ کو بچانے کیلیے روس کی مدد بھی کر رہے ہیں اور روس سے تیل خرید رہے ہیں کیونکہ روس کو ہرانے کی ان کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ روس نے پچھلے چوبیس گھنٹے میں یوکرین کے ڈونیسک علاقے پر اتنے خوفناک حملے کیے کہ پورے ڈونیسک کو تہس نہس کر دیا آج بھی یوکرین پر روس کے حملے اسی شدت سے جاری ہیں جیسے دو سال پہلے شروع ہوئے تھے
تبصرے