حماس کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسرائیلی فوجی اڈوں پر حملہ

ہ معصوم فلسطینی

نیوز ٹوڈے :   غزہ میں آئی ڈی ایف اور حماس کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کی سرنگوں کو برباد کرنے کیلیے پائپوں کے ذریعے سرنگوں میں پانی بھرنا شروع کر دیا ہے حماس کی فوج سرنگوں کو جنگی مورچے کے طور پر استعمال کرتی ہے اسرائیلی فوج کا ہدف حماس کے مورچوں کو تباہ کرنا ہے اور دوسرا ان سرنگوں میں چھپے ہوۓ حماس کے فوجیوں کو باہر نکالنا ہے غزہ کی اتھارٹی اور میڈیکل ٹیم کا کہنا ہے کہ سرنگوں میں سمندر کا گندا پانی بھرنے سے اب غزہ کے لوگوں کو مستقبل میں تازہ اور صاف زمینی پانی ملنا نا ممکن ہو جائے گا ۔

اسرائیل کی تمام کاروائیوں کے باوجود غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کو حما س کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حماس کی القسام بریگیڈ نے خان یونس میں اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوۓ اسرائیلی فوجیوں اور ان کے ٹینکوں پر راکٹوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں اسرائیل کے 2 ٹینک تباہ ہو گۓ اور 10 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہو گۓ حماس کے اسنائپر دستے نے فائرنگ کر کے 10 صیہونی فوجیوں کو زخمی کر دیا حماس نے تل ابیب اور عسقلان میں بھی اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گۓ حماس نے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ ایک عمارت کو بھی تباہ کر دیا اسرائیلی فوج حماس کے ان حملوں کا بدلہ معصوم فلسطینی شہریوں سے لے رہی ہے جو کہ بزدلانہ فعل ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+