غزہ میں موجود اسرائیلی فوج بیمار پڑنے لگی

اسرائیلی فوج

     نیوز ٹوڈے:  غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم وستم ڈھانے والی اسرائیلی فوج پر اللٰہ کا عذاب نازل ہونا شروع ہو چکا ہے کسی مسلمان ملک نے تو غزہ کے  مظلوم مسلمانوں کی طرف مدد کا ہاتھ نہیں بڑھایا لیکن اللٰہ کی قدرت نے مظلوم فسلطینیوں کی آہ سن لی غزہ کے اندر موجود اسرائیلی فوج کو بیماریوں نے آن گھیرا غزہ میں موجود زمینی فوج کو خطرناک بیماریوں کا سامنا ہے اسرائیل کی آرمی ایکسپرٹ نے کہا ہے کہ غزہ میں موجود اسرائیلی فوج کو بروقت کھانا نہ ملنے اور پانی کی شدید قلت سے ہمارے فوجی بیمار پڑ رہے ہیں -

جنگ میں سپاہی زخمی تو ہوہی رہے ہیں لیکن زخمیوں کو وقت پر طبی امداد اور خوراک نہیں مل رہی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو خوراک کی ترسیل میں تاخیر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے غزہ میں موجود اسرائیلی فوجیوں کی زیادہ تعداد بیمار پڑ چکی ہے دوسری طرف حماس کی سرنگوں کو سمندری پانی سے بھرا جا رہا ہے جس سے غزہ میں پینے کے پانی میں شدید قلت کا سامنا پیش آۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+