نیتن یاہو کا پروپیگنڈہ اسرائیلی قیدیوں کے ہاتھوں ناکام
- 07, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی فوج نے حماس پر یہ الزام لگایا ہے کہ حماس کے فوجی اہلکاروں نے اسرائیلی یرغمالیوں کے ساتھ بہت برا سلوک کیا ہے خواتین کی بے حرمتی کی گئی اور ان کی عصمت دری کی گئی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں حماس کے فوجیوں پر الزامات لگاتے ہوۓ انہیں سزا کا مستحق قرار دیا ہے نیتن یاہو کے اس الزام میں امریکی حکومت نے بھی بڑھ چڑھ کر ہاں میں ہاں ملائی لیکن اس بیان کے دوسرے روز ہی بھانڈا پھوٹ گیا ان کا حماس کو پوری دنیا میں بدنام کرنے کا پروپیگنڈہ ناکام ہو گیا ۔
کیونکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کی قید سے رہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں سے جو ملاقات اور بات چیت کی تھی اس کی ایک آڈیو لیک ہو گئ جس میں حماس کی قید سے رہا ہونے والے اسرائیلی نیتن یاہو پر برس پڑے انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے اور اس کی فوج کی غزہ پر بمباری ہے گفتگو کے دوران رہا ہونے والے قیدیوں نے نیتن یاہو کے حماس پر لگاۓ گۓ الزامات پر شرم کرو اور یہ بکواس ہے جیسے جملے کہے نیتن یاہو کو اس کے اپنے ہی ملک کے یہودیوں نے جھوٹا ثابت کر دیا ۔
تبصرے