ایرانی صدر کے دورہ روس سے امریکہ اور اسرائیل کو بڑا خطرہ لاحق

ایرانی صدر

نیوز ٹوڈے:   اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے پیوٹن دونوں ملکوں کے دورے کے دوران جہاں دو طرفہ تعلقات اور تیل کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کریں گے وہاں عالمی اور علاقائی معاملات اور اسرائیل فلسطین تنازع پر بھی بات چیت کریں گے اس دورے سے واپس آ کر وہ ماسکو میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کریں گے ایرانی صدر 7 دسمبر کو ماسکو پہنچیں گے ابراہیم رئیسی ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری دعوت پر ماسکو جائیں گے ۔

اس دورے کا اہم ایجنڈہ عالمی اور علاقائی مسائل خصوصاً غزہ کی صرتحال ہے روس کے یوکرین جنگ شروع ہونے سے پہلے اسرائیل کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے لیکن اسرائیل نے یوکرین کو بھاری تعداد میں ہتھیار مہیا کیے تھے جس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کھٹاس آ گئی اور اب اسرائیل فلسطین تنازع میں روس نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مخالفت کی ہے اور فلسطین کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا ہے جس سے امریکہ اور اسرائیل روس سے سخت برہم ہیں اور اب ایرانی صدر کو دعوت دے کر ماسکو بلانا اسرائیل اور امریکہ کے منہ پر ایک اور طمانچہ ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+