غزہ کے یتیم بچوں کا اپنے والد کو الوداع،ویڈیو دیکھنے والوں کا ضبط بھی ٹوٹ گیا

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری

نیوزٹوڈے:   اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں یتیم ہونے والے تین بچے اپنے والد کے جنازے کے پاس بیٹھے الوداع کر رہے ہیں. اسرائیل کی حماس کے ساتھ کیا گیا جنگ بند کے مطالبے کے ختم ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ کے کئی علاقوں کو بدترین بمباری کا شکار بنا لیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے گنجان آباد جنوبی حصوں پر حملے کیے جا رہی ہیں اور شمالی غزہ سے جبری انخلا کے بعد فلسطینیوں کی زیادہ اکثریت پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے کہیں والدین سے بچے اور کہی بچوں سے ان کے والدین چھین گئے ہیں اور  غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بعد تین بچوں کی اپنے والد سے بچھڑنے کے بعد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یتیم ہونے والے تین بچے اپنے باپ کے جنازے کے پاس بیٹھے ان کو الوداع کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں بڑی بہن اپنے بھائیوں کو کہہ رہی ہے دیکھو یہ کتنے خوبصورت لگ رہے ہیں، رو مت۔ سیکھو، ہم کم از کم انکو الوداع کر رہے ہیں، ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں اپنوں کو الوداع کہے کا موقع بھی نہیں ملا اور یہ مصیبت صرف ہم پر ہی نہیں ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+