پاکستان اسرائیل کو جنگ روکنے پر مجبور کر سکتا ہے اسماعیل ہنیہ کا بیان

اسماعیل ہنیہ

نیوز ٹوڈے :   حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے اسلام آباد جناح کنونشن سینٹر میں منعقد کردہ حرمت اقصٰی کانفرنس سے ٹیلی فون پر خطاب کے دوران کہا کہ اسرائیل کا مقصد تھا کہ وہ غزہ پر حملہ کرکے اس کا نام و نشان مٹا دے گا لیکن ہم نے اسرائیل کی کاروائی سے قبل اپنے دفاع میں اسرائیل پر سات اکتوبر کو حملہ کیا تھا اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیل بیت المقدس اور غزہ سے مسلمانوں کو مٹا کر وہاں قبضہ کرنا چاہتا ہے اور مسلمان ملکوں سے بھی اپنے آپ کو تسلیم کروانا چاہتا ہے ۔

اسی لیے اسرائیل پر حماس نے حملہ کیا اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ حماس کے نشانے پر اس وقت اسرائیل کے جدید ترین ہتھیار ہیں اور وہ انہیں تباہ کرنے میں بہت حد تک کامیاب بھی ہو چکے ہیں اور ہم اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا چکے ہیں لیکن اس لڑائی میں تقریباً بیس ہزار سے زیادہ فلسطینی بھی شہید ہو چکے ہیں ہمیں اسلامی ملکوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور مضبوط ملک ہے اگر پاکستان اسرائیل پر دباؤ ڈالے تو یہ لڑائی رک سکتی ہے اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو اسرائیل جنگ روکنے پر مجبور ہو جاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+