جوبائیڈن نے ری پبلکنز کے ساتھ مل کر پیوٹن کے خلاف منصوبہ بندی شروع کر دی
- 08, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر جوبائیڈن نے ری پبلکنز کو اتفاق سے ولادیمیر پیوٹن کے خلاف منصوبہ بندی کی پیشکش کی بائیڈن نے کہا کہ اگر یوکرین میں روس جیت گیا تو اس کا اگلا حملہ نیٹو اتحادیوں پر ہوگا اور روس امریکی فوجیوں کو بھی جنگ کی آگ میں دھکیل دے گا بائیڈن نے نیٹو ملکوں سے درخواست کی کہ یوکرین کو مدد نہ روکیں اور روس کو کسی بھی صورت جیتنے نہ دیں امریکہ کو ابھی سے روسی حملے کا خوف ستانے لگا ہے جرمن کونسلر نے بھی اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ یوکرین کے بعد روس کا اگلا نشانہ بالٹک ملک ہوں گے ۔
استونیا ، لاطویہ اور لتھوانیہ روس کے اگلے نشانے پر ہوں گے اس لیے ہمیں ایسی منصوبہ بندی کرنی چاہیے کہ ولادیمیر پیوٹن دوبارہ صدر نہ بن سکیں یہ بیان بھی امریکی صدر نے دیا ہے کہ اگر پیوٹن کو ہم نے ایک مرتبہ پھر صدر بننے کی اجازت دے دی تو یہ نیٹو ملکوں کیلیے بہت خطرناک ہوگا اور پیوٹن نیٹو پر حملہ کروا دے گا در اصل امریکہ کو بھی اب یہ یقین ہو چکا ہے کہ یوکرین یہ جنگ کبھی نہیں جیت سکتا اس لیے اسے ابھی سے ہی اپنے دفاع کی فکر ستانے لگی ہے ۔
تبصرے