سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹے الارمنگ قرار دے دیے
- 08, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے آنے والے 48 گھنٹوں کو الارمنگ قرار دے دیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں جو تباہی مچنے کے امکانات ہیں اس سے پچھلے تمام سالوں کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے سعودی عرب کے پانچ بڑے شہروں میں شدید سیلابی بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے ان شہروں میں مکہ مکرمہ ، تبوک،الجوف، شمالی علاقہ جات اور رابگ کے علاقے شامل ہیں جہاں تمام ہائی ویز اور شاہراؤں کو بند کر دیا گیا ہے ۔
شدید خطرے کے پیش نظر لوگوں کو گھروں کے اندر اور محفوظ مقامات پر رہنے کی تاکید کی گئی ہے مکہ مکرمہ میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ شدید طوفا ن کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے بعض علاقوں میں سکول اور تعلیمی ادارے بھی آج سے بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے سعودی عرب کے ان شہروں اور ان کے ارد گرد کے علاقوں میں مقیم غیر ملکیوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ 48 گھنٹوں میں سفر سے گریز کریں اور سیلابی علاقوں کے قریب بھی نہ جائیں ۔
تبصرے