مختلف ملکوں سے فوجی ساز وسامان کے 200 کارگو اسرائیل پہنچ گۓ

خطرناک ہتھیار

نیوز ٹوڈے :  غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں آۓ دن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے اور اس میں اسرائیل کے ساتھی ملک اس کی بھر پور امداد کر رہے ہیں مختلف ملکوں سے فوجی ساز وسامان سے بھرے 200 کارگو اسرائیل پہنچ چکے ہیں 7 اکتوبر سے لے کر آج تک 10 ہزار ٹن فوجی ساز وسامان اسرائیل پہنچ چکا ہے اس بات کی تصدیق اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی کر دی ہے تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے بتایا کہ مختلف ملکوں کی طرف سے اسرائیل پہنچنے والے ساز وسامان میں مختلف قسم کے خطرناک ہتھیار ، گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔

دوسری طرف غزہ کے نہتے فلسطینیوں کو پانی تک مہیا نہیں ہے رفع بارڈر کو امدادی ترسیل کیلیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کے ظلم وتشدد نے نازی جرمنی کی یاد تازہ کر دی ہے اسرائیلی فوج نےحراست میں لیے گۓ سینکڑوں فلسطینیوں کو کپڑے اتار کر کھلے آسمان تلے بٹھا دیا ان افراد میں بچے اور بوڑھے بھی شامل تھے صیہونی فوج نے زیر حراست فلسطینیوں کو اسی حالت میں ٹرکوں کے ذریعے اسرائیل منتقل کیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+