روس اور پاکستان کے درمیان ہوا سرمایہ کاری منصوبہ طے
- 08, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : روس نے کئی دہائیوں کے بعد پاکستان میں پہلی مرتبہ ریلوے لائن بچھانے کیلیے پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ ریلوے لائن 996 کلو میٹر لمبی اور جدید ہو گی جو کہ جیکب آباد سے لے کر ایران کے بارڈر تفتان تک بچھائی جائے گی ان مذاکرات کو حتمی شکل دینے کیلیے نگران وزیر ریلوے شاہد تارڑ اور چیئرمین ریلوے مظہر شاہ ماسکو پہنچ گۓ ہیں روس کے ساتھ یہ منصوبہ پاکستان کیلیے نہایت خوش آئند ہے چین کے ساتھ ایم ایل 1 کے بعد روس کے ساتھ ایم ایل 3 کے منصوبے پر مذاکرات کا آغاز جنوری میں ہی ہو گیا تھا ۔
اگر یہ مذاکرات کامیاب ہو گۓ تو 996 کلو میٹر لمبے اس ٹریک کو تیز رفتار ٹرینوں کیلیے استعمال کیا جاۓ گا اس منصوبے کے سلسلے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور روس کے ریلوے حکام کے ساتھ پہلا مرحلہ طے پانے کے بعد روسی صدر کی دعوت پر نگران وزیر ریلوے اور چیئر مین ریلوے روس پہنچ چکے ہیں یہ سلسلہ جنوری میں شروع ہوا تھا اس سے کافی عرصہ پہلے پاکستان اسٹیل ملز اور دیگر کئی منصوبوں میں روس نے سرمایہ کاری کی تھی ایک طویل عرصے بعد اب یہ پاکستان اور روس کا سرمایہ کاری منصوبہ طے پانے کے قریب ہے ۔
تبصرے