غزہ جھڑپ، سابق اسرائیلی آرمی چیف کا بیٹا مارا گیا
- 08, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: اسرائیلی جنگی کابینہ کے وزیر کا بیٹا غزہ لڑائی میں مارا گیا۔غیر ملکی ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے سابق آرمی چیف کا بیٹا غزہ کے ایک شمالی جھڑپ میں مارا گیا۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن کا بیٹا بھی غزہ میں ہلاک ہو گیا۔ دوسری طرف حماس نے اسرائیل فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ٹینکوں اور فوجیوں پر میزائلوں اور مارٹر گولوں سے حملے کیے گئے ہیں۔ گزشتہ تین روز سے 135 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا، جبکہ زمینی آپریشن میں اب تک 87 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیںَ
تبصرے