فلسطینی شہریوں کے ساتھ اسرائیلی فوج کے بدترین سلوک کی ویڈیو وائرل

فلسطینی شہری

نیوزوڈے:  غزہ میں فلسطینی شہریوں کے ساتھ اسرائیلی فوج کے بدترین سلوک کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو گئی ہے۔ ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں فلسطینی اسرائیلی فوج ک زیر حراست میں ہے ، اور ان کے سردی میں کپڑے اتار کر کھلم کھلا مقامات میں بٹھایا ہوا ہے۔ ان افراد میں بزرگ، بچے، نوجوان سب شامل ہیں۔دوسری جانب سے اسرائیلی فوج نے 24  گھنٹوں میں مزید 350 سے زیادہفلسطینی شہید کر دیے۔

جبالیہ ، خان یونس، المغازی ، رفح  کے رہائشی علاقوں میں بمباری کی ،مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ فلسچینی میڈیا کے مطابق، غزہ میں اب تک 17 ہزار 177 افراد شہید اور 46 ہزار افراد زخمی ہو چکے ہیں، اور ان میں 7 ہزار 700 افراد ملب تلے دبے ہوئے ہیں۔ ساتھ اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 194  مساجد اور تین چرچ تباہ ہو چکے ہیں-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+