جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر امریکی عدالت انصاف نے مزید 9 سنگین الزامات عائد کر دیے
- 09, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس ادا نہ کرنے کے تین الزامات ا ور بدعنوانی کے چھ الزامات لگا دیے گۓ ہیں امریکی عدالت انصاف کے مطابق ہنٹر بائیڈن پر 1.4 بلین ٹیکس کی ادئیگی سے بچنے کیلیے چار سالہ سکیم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے عدالت میں ہنٹر بائیڈن کے خلاف ٹیکس اد نہ کرنے کے سنگین جرائم عائد کیے گئے ہیں اور اگر ہنٹر بائیڈن کے خلاف تمام الزامات ثابت ہو گۓ تو انہیں سترہ سال کی قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔
پانچ سال قبل ہنٹر بائیڈن نے عدالت میں ٹیکس اد نہ کرنے اور ایک پستول اپنی تحویل میں رکھنے کے جرائم کا اعتراف کر لیا تھا 2018 سے ہی جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کےخلاف عدالت میں تحقیقات ہو رہی تھیں اور ہنٹر بائیڈن کے اعتراف جرم کے بعد نۓ الزامات عائد ہونے پر صدر بائیڈن کیلیے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے اب صدارتی الیکشن میں بائیڈن کیلیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں کیونکہ ان کے بیٹے نے اعتراف کیا ہے کہ چین اور یوکرین کے ساتھ انہوں نے جو معاہدے کیے تھے ان میں ٹیکس ادا نہیں کیے ۔
تبصرے