اسرائیلی فوج یحیٰ سنوار کو خان یونس کے چپے چپے میں کھوج رہی ہے

     نیوز ٹوڈے : جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں چھپے یحیٰ سنوار کی تلاش میں اسرائیلی فوج خان یونس کے چپے چپے کو کھوج رہی ہے اور حماس کے ٹھکانوں کو چن چن کر تباہ کر رہی ہے خان یونس کے ایک سکول اور کئی عمارتوں کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا ہےاسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد سترہ ہزار سے بھی بڑھ چکی ہے لیکن اسرائیلی فوج جس حماس لیڈر کی تلاش میں خان یونس میں قہر برپا کر رہی ہے  لیکن یحیٰ سنوار ابھی تک آئی ڈی ایف کی پکڑ میں نہیں آ سکا اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یحیٰ سنوار کو چھوڑ دینا ہٹلر کو چھوڑ دینے کے مترادف ہے ۔

     اسرائیلی فوج نے اپنی زمینی کاروائی کا ایک ایسا وڈیو جاری کیا ہے جس میں اسرائیلی فوج ہتیھاروں سے لیس ہو کر ایک گھر میں داخل ہو کر اتنی گولیاں برسا دیں کہ انہیں گننا مشکل ہو گیا اسرائیلی فوج اب خان یونس میں زمین کے اوپر اور زمین کی تہہ میں یحیٰ سنوار کو ڈھونڈ رہی ہے کیونکہ اسرائیلی فوج سات اکتوبر کے حملے کا ماسٹر مائینڈ یحیٰ سنوار کو ہی مانتی ہے اسرائیلی فوج کا یہ بھی دعوٰی ہے کہ خان یونس حماس کے ہتھیاروں کا کارخانہ ہے اور حماس کے لڑاکوں نے ان ہتھیاروں کو خان یونس کے سکولوں اور ہسپتالوں میں چھپا رکھا ہےاس لیے اب اسرائیلی فوج اپنی ساری طاقت خان یونس میں جھونک رہی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+