خان یونس میں حماس لڑاکے اسرائیلی فوج کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے رہے ہیں

    نیوز ٹوڈے : خان یونس میں جہاں ایک طرف اسرائیلی فوج حماس لڑاکوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور ان حملوں کی وڈیوز بھی جاری کر رہی ہے ان وڈیوز کے جاری ہونے کے کچھ دیر بعد حماس نے بھی کئی وڈیوز جاری کر دیں جن میں حماس کے لڑاکے اسرائیل کے ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کر رہے ہیں اور خان یونس میں اسرائیلی فوج کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے رہے ہیں اس وقت خان یونس میں دو طرفہ  جنگ جاری ہے ۔

   حماس کے لڑاکے اسرائیلی فوج کیلیے بہت بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہے ہیں اسرائیلی فوج حماس کی بجاۓ معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اسرائیلی فوج نے بیان دیا ہے کہ خان یونس میں جنگ طویل ہو سکتی ہے کیونکہ خان یونس حماس کمانڈرز کا گڑھ ہے اور یہ تمام کمانڈرز رفع بارڈر کے ذریعے مصر کی طرف بھاگ سکتے ہیں اس لیے وہ خان یونس کے ہر کونے کو بارود سے بھر دیں گے خان یونس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج کے رفع شہر پر بھی حملے جاری ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+